ہندستان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں دہشت گردی کو اہم موضوع بتاتے ہوئے آج کہا ہے کہ اس نے جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی تجویز پر چین کے ویٹو کے فیصلہ کو اس کی قیادت کے سامنے اعلی سطح پر اٹھایا ہے۔
خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے یہاں کارینگی
انڈیا کے افتتاح کے موقع پرکہا کہ پاکستان اپنے آپ میں ایک الگ زمرہ ہے۔
ہمیں اس کے ساتھ رشتوں میں تمام الجھنوں کے باوجود اپنی تمام تر توجہ دہشت گردی پر ہی قائم رکھی ہے جب تک ہم دہشت گردی کا مسئلہ نہیں سلجھا لیتے تب تک یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آسکتے ہیں۔